مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں دستی بم کے حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی

سرینگر 07مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںگزشتہ روز سرینگر کے علاقے امیرا کدل میں دستی بم کے حملے میںزخمی ہونے والی20سالہ لڑکی آج سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس سے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
نامعلوم افراد کی طرف سے دستی بم کایہ حملہ اتوار کو کیاگیا تھاجس میں ایک معمر شہری جاں بحق اور 25 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔تمام زخمیوں کو سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیاتھا جن میں سے ایک لڑکی آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button