سیمینار کے مقررین کا جوناگڑھ کو بھارت سے آزاد کرانے کا عہد
اسلام آباد 09 مارچ (کے ایم ایس) ایک سیمینار میں مقررین نے جوناگڑھ کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلم حکمرانوں کی زیر قیادت ریاست پر زبردستی قبضہ کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جوناگڑھ کے مسئلے پر سیمینار اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خان اور دیوان سلطان احمد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل نمل یونیورسٹی بریگیڈیئر ابراہیم، فیکلٹی ممبران، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلباء
نواب جہانگیر خان نے اپنے خطاب میں 4 اگست 2020 کو ملک کے نقشے میں جوناگڑھ کو شامل کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے حملے سے متعلق ایک یادداشت 6 فروری 2022 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ جوناگڑھ پاکستان کا حصہ ہے اور ہم اسے ایک دن بھارت سے آزاد کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تائیوان چین کا حصہ ہے اور بیجنگ اسے محفوظ بنانے کے لیے پرامن ذرائع استعمال کر رہا ہے ہم جوناگڑھ کو بھی پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔سیمینار کے اختتام پر بریگیڈئیر ابراہیم نے نواب جہانگیر خان اور سلطان احمد احمد علی میں شیلڈز تقسیم کیں۔