مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیرحل نہ ہونے کی صورت میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر

کوٹلی 27 فروری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تصفیہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے خبردارکیاکہ تنازعے کے حل میں عالمی برادری کی ناکامی ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے کوٹلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے ایٹم بم نمائش کے لیے نہیں بنایا۔ اگر عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر حل نہ کیا تو پوری دنیا آگ کی لپیٹ میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعدمقبوضہ جموں وکشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے فوجی حراستی کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے اور کشمیری مقبوضہ علاقے میںبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اس کا پیچھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان بہادر آدمی ہیں اور کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ کشمیری اپنے مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستان اس کا احترام کرے گا۔پاکستان کی مسلح افواج کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔اگر ہمارے فوجی کنٹرول لائن پر بنکروں میںپہرے پر کھڑے نہ ہوتے توہم کیسے امن کے ساتھ رہ سکتے تھے۔ عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ اگربھارت کی بزدل فوج آزاد جموں و کشمیر کے نہتے شہریوں پر گولہ باری کرے گی تو پاکستانی فوج آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کو مسئلہ کشمیر پر عبور حاصل ہے اور وہ اسے بہترین انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button