مقبوضہ جموں و کشمیر
تودے گرنے سے سرینگرلہہ ہائی وے ٹریفک کیلئے بند
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کلاں گنڈ کے مقام پر بارش کے باعث تودے سے سری نگرلہہ ہائی وے کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے کے بعد شاہراہ کو فوری طور پرٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی سرگرمیاںجاری ہیں ۔شاہ محلہ کلاں کے قریب ایس ایس جی روڈ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔