مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی میں سیمینار کے انعقاد کی اجازت نہ دینے پر مودی حکومت کی مذمت

نئی دلی 16مارچ (کے ایم ایس ) بھارتی سول سوسائٹی تنظیم ” کیمپئن اگینسٹ سٹیٹ رپریشن “ (سی اے آر ایس )” نے ”کشمیر میں میڈیا بلیک آؤٹ اور ریاستی جبر “ کے عوان سے نئی دلی میں ایک سیمینار کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کے مودی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ سیمینار بدھ کے روز ہونا تھا۔
سی اے آر ایس نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہایہ سیمینار کشمیر میں ریاستی جبر کی سنگین حقیقتوں کو دبانے کے لیے صحافیوں کو مسلسل ہراساں اور قید کرنے کے معاملے پر روشنی ڈالنے کیلئے منعقد کیا جانا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ سیمینار کو روکنے کی جو وجوہات بتائی گئی ہیں وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔ دہلی پولیس نے ایک حکمنامے میں کہا کہ یہ سیمنار ایک گمنام گروپ کی طرف سے منعقد کیا گیا ہے اور شرکاءبھی نامعلوم ہیں۔ تاہم سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے جو پوسٹرچسپاں کیے گئے تھے ان میں معروف تنظیموں اور مقررین کے نام واضح طور پردرج تھے ۔ مقررین میں مقبوضہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے سابق جج حسین مسعودی، دستاویزی فلمساز ساز سنجے کاک اور عوامی تبصرہ نگار انیل چماڈیہ بھی شامل تھے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ 30 سے زائد ترقی پسند جمہوری تنظیموں کے ایک مشترکہ تنظیم جس نے ریاستی جبر کے خلاف درجنوں پروگرام منعقد کیے ہیں کو ایک گمنام گروپ کا نام دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button