مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں:بی جے پی عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مختلف اضلاع میں ہڑتال

جموں 11 جون (کے ایم ایس) پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے کئی اضلاع میں ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ اور رام بن اضلاع میں مسلمانوں نے بی جے پی رہنماو¿ں کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف اپنی دکانیں اور کاروباری ادارے بند رکھے۔
دریں اثناقابض انتظامیہ نے مسلمانوں کو بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیز بیانات کے خلاف مظاہروں سے روکنے کے لیے آج مسلسل دوسرے روز بھی رام بن، بھدرواہ اور کشتواڑ کے علاقوں میں کرفیو نافذ رکھا۔ جموں خطے کے کئی علاقوں میں جمعرات کی رات سے انٹرنیٹ بھی معطل ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے نام پر ان علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button