کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں کی ناہیدہ نسرین سے اظہار تعزیت
اسلام آباد 15فروری (کے ایم ایس)
اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک اجلاس میں دختران ملت کی غیر قانونی طورپر نظربند جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین سے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ان کی ساس کی وفات پر اظہار تعزیت کیاگیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے اس موقع پر ناہیدہ نسرین سے ان کی ساس کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاگیااور ان کی نئی دلی کی تہاڑ جیل میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر افسوس ظاہر کیاگیا ۔ اجلاس میں ان کے جذبہ حریت اور جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے ان کی خدمات کی تعریف کی گئی ۔ حریت رہنمائوں نے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعاکی۔
دریں اثناءپاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی نے ایک ٹویٹ میں ناہیدہ نسرین کی ساس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ناہیدہ نسرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ وہ مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کرسکیں۔