بھارت

اترپردیش:ووٹ نہ دینے والوں کو مجھ سے مدد کی امید نہیں رکھنی چاہیے ، دنیش راوت بی جے پی ایم ایل اے

Thumb-kms-urduبارہ بنکی22مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن دنیش راوت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا، انہیں ان سے کسی قسم کی مدد کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوپی اسمبلی کے نتائج کا اعلان کے چند ہی دن بعد بی جے پی کے ایم ایل ایزنے تکبراور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔دنیش راوت نے ہولی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو ان کے پاس مدد کیلئے نہیں بالکل بھی نہیں آنا چاہیے جنہوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ صرف ان لوگوں کی مدد کریں گے جنہوں نے انہیں ووٹ دیا ہے۔دنیش راوت کی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔انہوں نے انتخابات میں اپنے حریف کو 25ہزارووٹوں سے شکست دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button