بھارت

ایڈیٹرز گلڈ کی تریپورہ میں تشدد کی رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کو حراست میں لینے کی مذمت

نئی دہلی 15 نومبر (کے ایم ایس) ایڈیٹرز گلڈ اور انڈین ویمن پریس کور نے آسام پولیس کی طرف سے دو صحافیوں کو حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں صحافیوں کو وشوا ہندو پریشد سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے تریپورہ میں مساجد اور دکانوں پر حملوں کی خبر یں دینے پر حراست میں لیاگیا ہے۔ ایڈیٹرز گلڈ نے صحافی سمردھی ساکونیا کے ایک ٹویٹ پر ردعمل دے رہاتھا جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نیلم بازار پولیس اسٹیشن، آسام میں نظر بند کیا گیا ہے۔ سمردھی نے کہاکہ انہیں اپنی ساتھی سوارنا جھا کے ساتھ حراست میں لیا گیاہے۔انڈین ویمنز پریس کور نے ایک بیان میں کہاکہ صحافی تریپورہ میں تشدد کے حالیہ واقعات کی رپورٹنگ کررہے تھے جب تریپورہ حکومت کی ساکھ کو مبینہ طور پر خراب کرنے کے الزام میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔بیان میں کہاگیا ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور بعد میں آسام میں حراست میں لیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button