مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے : ماس موومنٹ

Thumb-kms-urdu-smallاسلام آباد 07 نومبر (کے ایم ایس) جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید میر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں یا تو تنازعہ کشمیر کو بھول چکی ہیں یا پھر جان بوجھ کر اسے نظر انداز کر رہی ہیں حالانکہ یہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے معصوم اور نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) اور پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) جیسے کالے قوانین نافذ کررکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو محض شک کی بنیاد پر عسکریت پسند قرار دینے کے بعدگرفتارکیاہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انٹروگیشن سینٹرز میں نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا جاتا ہے اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر گمنام قبروں میں دفن کیا جاتا ہے۔ عبدالمجیدمیرنے کہا کہ دوران حراست شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی بے نشان قبریں جموں وکشمیرکے دور دراز علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ آج بھی اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button