بھارت

کیا بھارت کے نئے چیف جسٹس مقبوضہ جموں وکشمیرکے بارے میں غیر آئینی اقدامات منسوخ کریں گے

نئی دہلی10 اگست (کے ایم ایس) جسٹس ادے امیش للت کی بھارت کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس ادے 27 اگست کو موجودہ این وی رمانا کے عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔
قانونی ماہرین اس حوالے سے زیادہ پر امید نہیں ہیں کہ آیا جسٹس ادے امیش للت ان عرضداشتوں پر کوئی فیصلہ کریں گے جن میں مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموںکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے یا پھر انہیں اپنے پیشرو این وی رمانا کی طرح لٹکا کے رکھیں گے۔
ماہرین نے جسٹس للت پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر بی جے پی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کو کالعدم کریں اوراپنا نام بھارتی عدالتی تاریخ میں ایک راست باز جج کے طور پر لکھوائیں۔ جسٹس للت رواں برس نومبر میں ریٹائیرڈ ہو جائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button