مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کی کارروائی
بڈگام میں ڈاکٹر غلام نبی فائی کررہائش گاہ کو نشانہ بنایا
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام کے متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈان شروع کیا۔ بھارتی فورسز نے امریکہ میں مقیم کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کی آبائی رہائش گاہ کوبھی نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ یہ کارروائی کالعدم حریت تنظیموں سے مبینہ طور پر منسلک "ڈاکٹر فائی کے آزادی پسند نیٹ ورک”کو ختم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ چھاپوں کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار بھی کیاگیا ہے ۔بڈگام کے گائوں وڈوان کے رہائشی ڈاکٹر غلام نبی فائی کو بھارتی پولیس نے غیر قانونی سرگرمیو ں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت اشتہاری قرار دیے رکھا ہے۔ قابض حکام نے انکی آبائی جائیداد کی ضبطی کی کارروائی بھی شروع کررکھی ہے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی ایک ممتاز کشمیری رہنما اور واشنگٹن میں قائم کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ ہیں۔ وہ طویل عرصے سے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی حمایت کر رہے ہیں، جس کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوںمیں فراہم کر رکھی ہے ۔








