مقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دہلی کے زیر کنٹرول ایس آئی اے کے ریاسی میں چھاپے
جموں17ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں خطے میں ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں چھاپے مارے۔
ایس آئی اے کے تفتیش کاروں نے ضلع کی تحصیل پونی اور مہور میں چھاپے مارے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ چھاپے ان اطلاعات کے بعدمارے گئے کہ مجاہدین کے کچھ معاونین ان کو اپنی سرگرمیاں انجام دینے میں مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران کچھ الیکٹرانک آلات اور کئی دستاویزات ضبط کرلئے گئے۔