مقبوضہ جموں و کشمیر

سا نبہ:کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 19مالکان مکان کے خلاف مقدمات درج

 

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہمیں بھارتی پولیس نے کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 19 مالکان مکان کے خلاف مقدمات درج کر دیے ہیں، جس کے بعد علاقے میں نگرانی اور دباو  کے بڑھتے ہوئے ماحول پر مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرایہ داروں کی لازمی تصدیق کو نافذ کرنے کے لیے خصوصی تصدیقی مہم کے دوران سا نبہاور بڑی برہمنہ پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بھارتیہ نیا ئے سنہیتا کے تحت بڑی برہمنہ میں تیرہ اور سانبہ پولیس اسٹیشن میں چھ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اس مہم میں کرایہ داروں،گھریلو ملازمین اور مالکان مکان کے کوائف جمع کئے جارہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ سا نبہنے کرایہ داروں کی لازمی پولیس تصدیق کا حکم دیا تھا، لیکن حکام نے کہا کہ متعلقہ مکان اور زمین کے مالکان اس کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے قانونی کارروائی کی گئی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سا نبہ انیل کمار نے جائیداد کے مالکان کو خبردار کیا کہ وہ کرایہ داروں اور گھریلو ملازموں کی تفصیلات قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرائیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button