مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند

mehbooba-muftiسرینگر 05 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ انتظامیہ نے انہیں آج ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن علاقے کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی سربراہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی وزیر داخلہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا ڈھول پیٹتے ہوئے یہاں کا دورہ کر رہے ہیں، مجھے محض ایک کارکن کی شادی میں پٹن جانے کی خواہش پر نظر بند کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مقبوضہ جموںوکشمیرکے ایک سابق وزیر اعلیٰ کے بنیادی حقوق کو اتنی آسانی سے معطل کیا جا سکتا ہے تو ایک عام آدمی کی حالت زار کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
ادھر سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ محبوبہ مفتی پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے اور وہ سفر کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
پولیس کے دعوے کے بعد پی ڈی پی صدر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بارہمولہ پولیس نے انہیں مطلع کیا ہے کہ انہیں پٹن جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ میرے گھر کا دروازہ بھی لاک کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button