مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو یونین ٹیریٹری بنا کر کشمیریوں کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا ، سریندر کمار

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا ہے کہ انکی جماعت نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کو یونین ٹیریٹری(یو ٹی) بنائے جانے کے مودی حکومت کے اقدام کو کبھی تسلیم ہی نہیں کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جموں وکشمیر کو مرکزکے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرکے کشمیریوں کیساتھ ایک بڑا دھوکہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدام علاقے کے لوگوں کی امنگوں اور توقعات کے برعکس تھا۔
سریندر کمار نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بہت جلد بحال کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button