مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر کی ٹاڈا عدالت میں حریت رہنمائوں کیخلاف جھوٹے مقدمے کی سماعت
سرینگر 09 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنما اپنے خلاف ایک دہائی قبل درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں آج سرینگر کی ایک ٹاڈا عدالت میں پیش ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں جاوید احمد میر ، فردوس احمد شاہ ، نثار حسین راتھر اور عبدالخالق بڈگامی 2007میں سرینگر میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہروں سے متعلق ایک مقدمے میں ٹاڈا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں بھارتی پولیس نے حریت رہنمائوں کے خلاف لگائے گئے جعلی الزامات کے حق میں دلائل پیش کئے ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت9اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔