مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور:بھارتی پولیس نے چار نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر10 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میںچار بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
نوجوانوں کو بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری کے اہلکاروں نے قصبے کے علاقے چنکی پورہ میں گوسی آباد چوک پر قائم ایک مشترکہ ناکے سے گرفتار کیا۔
گرفتار نوجوانوں کی شناخت شاکر اکبر گوجری، محسن وانی، ہمایوں شارق اور فیضان اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کارندے قرار دیا۔