مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:آتشزدگی کے واقعات میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر زسمیت متعدد عمارتیں جل کر خاکستر

سرینگر18مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک پراسرار آتشزدگی کے واقعے میں قالین کا ایک کارخانہ اور ایک دو منزلہ مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگ ضلع کے علاقے سادونارا میں محمد ایوب وگے کے قالین کے کارخانے اور شہباز احمد خان اور مشتاق احمد خان کے دو منزلہ مکان میں لگی۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں لاکھوں مالیت کے قالین اورمکان مکمل طور پرجل کر خاکسترہو گئے۔ انہوں نے قابض انتظامیہ سے متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ادھر سرینگر میں مولانا آزاد روڈ پرواقع ٹریفک ہیڈ کوارٹر میںآج صبح سویرے آتشزدگی سے دفتر کو جزوی طوپر نقصان پہنچا ۔گ ٹریفک ہیڈ کوارٹر آفس کی آخری منزل پر لگی جس سے عمارت کی ایک منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button