مقبوضہ جموں و کشمیر

رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز کا کشمیری صحافی سجاد گل کی فوری رہائی کا مطالبہ

پیرس11 جنوری (کے ایم ایس)پیرس میں قائم صحافیوں کی عالمی تنظیم ”رپورٹرز ودآو¿ٹ بارڈرز “(آر ایس ایف) نے کشمیری صحافی سجاد گل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض حکام نے گزشتہ چھ روزسے غیرقانونی طورپر حراست میں رکھا ہے اور محض ایک ٹویٹ کی پاداش میں ممکنہ طوپر چھ سال سے زائد قید کی سزا کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آر ایس ایف نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ سجاد گل کوجو ایک نیوز پورٹل ”کشمیر والا“ کے ساتھ کام کر رہا تھا، بھارتی فوجیوںنے 5 جنوری 2022 کی رات کو گرفتار کرکے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل پولیس سٹیشن منتقل کیاتھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 08 جنوری کوان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں ممکنہ طور پر ساڑھے چھ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سجاد گل نے 3 جنوری کوایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان سلیم پرے کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دکھایاگیاتھا۔آر ایس ایف کے ایشیا کے سربراہDaniel Bastardنے کہا کہ ہم سنبل میں عدالتی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سجاد گل کی فوری رہائی کا حکم دیںجس کا واحد جرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو بھارتی کشمیر کی صورتحال کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ انہیںمکمل طور پر جھوٹے الزامات پر حراست میں لینا کشمیری صحافیوں کے بارے میں بھارت کی مخصوص پالیسی کا اظہار ہے۔آر ایس ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی حکومت نے جو اگست 2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعداس کو براہ راست کنٹرول کر رہی ہے، سجاد کو نشانہ بنایا ہے بلکہ ان پر فروری 2021میں بھی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبے میں فسادات پھیلانے اورمکانات اور کاروبار کو تباہ کرنے کے الزامات لگائے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت آزادی صحافت کی آر ایس ایف کی 2021 کی درجہ بندی میں 180 ممالک میں سے 142 ویں نمبر پر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button