مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا  : کانگریس 

uday bhanجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس کے رہنما ادے بھانو چِب نے کہاہے کہ  بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیری عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادے بھانو چِب نے جموں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو اس کی بدانتظامی اور جھوٹے وعدوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت جھوٹی خبریں پھیلانے میں سب سے آگے ہے اور اس نے کشمیری عوام کو درپیش مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، متنازعہ زرعی بل، بے تحاشہ مہنگائی اور جمہوری اداروں کو لاحق خطرات سمیت لوگوں کو درپیش مشکلات پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دریں اثناء کانگریس کے سابق وزیر رمن بھلہ نے ریاسی کے علاقے مہورمیں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ تقسیم اور آمرانہ حکمرانی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے خاص طور پر جموں و کشمیر میں لوگوں کو دھوکہ دیا اوران سے جھوٹے وعدے کئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button