تازہ ترین

بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں دو نوجوان گرفتار کر لئے

nationalherald_2021-01_af1b2812-1967-4912-9414-8ceaead407e5_handcuffسرینگر 28مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بڈگام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے سونری گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ انہیں پولیس اسٹیشن بڈگام میں نظر بند کیا گیا اور ان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
دریں اثناء ضلع شوپیان کے علاقے کڈگام میںایک باغ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً20سال بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: