مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:کشمیر ی ٹرانسپورٹروں کا بدھ سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

جموں 29مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹروں نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کل بدھ سے پورے مقبوضہ علاقے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر ٹرانسپورٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایک بیان میںپہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو کہ مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کا اتحاد ہے ۔ ایسوسی ایشن اور دیگر فریقوں نے 7فروری کے قابض انتظامیہ کے ظالمانہ احکامات کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے جن کے تحت کمرشل گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ مدت استعمال مقررکی گئی ہے ۔ انہوں نے کمرشل گاڑیوں کی 25برس تک استعمال کی مدت برقراررکھنے کا مطالبہ کیاتھا ۔تا ہم نئے حکم کے تحت جموں اور سرینگر میں 20برس کے بعد کمرشل گاڑیاں قابل استعمال نہیں رہیں گی۔ کشمیر ٹرانسپورٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس حکمنامے کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسافر گاڑیوں میں ٹریکنگ کا نظام نصب کرنے پر زوردیاہے۔ ایسوسی ایشن نے مسافر ٹیکس کی وصولی کے حکم کی بھی منسوخی کا مطالبہ کیا جو کہ روٹ پرمٹ کی تجدید سے وابستہ ہے ۔
واضح رہے کہ کشمیر ی ٹرانسپورٹروں نے اس سے قبل قابض انتظامیہ کے متعددظالمانہ احکامات کا متنازعہ زرعی قوانین سے موازنہ کرتے ہوئے ان کے خلاف بدھ سے بھوک ہڑتال اور9 اپریل سے عام ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button