وزیر اعظم مودی بی جے پی کے سیاسی فائدے کیلئے رام مندر کا افتتاح کر رہے ہیں، سیتا رام یچوری
نئی دلینئی دلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا رام مندر کا افتتاح کرنا بی جے پی کے سیاسی فائدے کیلئے مذہبی جذبات کا سنگین بے جا استعمال ہو گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیتا رام یچوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دستور سیکرلرازم کی واضح تشریح ’سیاست اور ریاست سے مذہب کی علیحدگی کے طور پر کرتا ہے‘ لہذا مندر کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح مذہب کا حد سے زیادہ سیاسی استعمال ظاہر کرتاہے جو دستور کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ملک میں بے روز گاری اور مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ بی جے پی حکومت اعدادوشمار کے الٹ پھر سے کام لے رہی ہے۔ سیتارام یچوری نے کہا کہ بیشتر بھارتیوں کی اصل قوت خرید گھٹتی جارہی ہے ، اندرون ملک مانگ نہ ہونے کیوجہ سے صنعت ترقی نہیں کر پا رہی ۔نریندر مودی بابری مسجد کی جگہ پر تعمیر کیے جانے والے رام مندر کا افتتاح 22جنوری2024 کوکریں گے