بھارت

بھارت :ہندوتوا تنظیم کی طرف سے کرسمس کے موقع پر اسکولوں کو دھمکی آمیز خطوط

بھوپال25دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میںہندوتوا تنظیم وشوا ہندو پریشد نے اسکولوں کے پرنسپلوں کو دھمکی آمیز خطوط لکھے ہیں کہ وہ کرسمس کی تقریبات کے دوران ہندو بچوں کو سانتا کلاز نہ بنائیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھوپال شہر کے تمام سکولوں کے پرنسپلوں کو لکھے گئے دھمکی آمیز خطوط میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں کرسمس کی تقریبات میں طلباء کو سانتا کلاز بنایا جا رہا ہے اور انہیں کرسمس ٹری لانے کو بھی کہا جا رہا ہے۔ وی ایچ پی کے دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا کہ یہ ہماری ہندو ثقافت پر حملہ ہے، یہ ہندو بچوں کو عیسائیت کی طرف راغب کرنے کی سازش ہے۔خط میں کہاگیاکہ ہمارے ہندو بچوں کو رام بننا چاہئے، کرشن بننا چاہئے، بدھ بننا چاہئے، گوتم بننا چاہئے، مہاویر بننا چاہئے، گرو گوبند سنگھ بننا چاہئے، یہ سب بننا چاہئے، انقلابی بننا چاہئے اور عظیم آدمی بننا چاہئے لیکن سانتا نہیں بننا چاہئے۔وی ایچ پی نے خبردار کیا ہے کہ اگر والدین کی اجازت کے بغیر طلباء کو سانتا کلاز بنایا گیا تووہ اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button