مقبوضہ جموں و کشمیر

مغربی بنگال: ایمیزون کا ملازم ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹنے والے 22افراد گرفتار

92c3714a91160343e27477600ca23428ad8394f9383dc84747f1d7e3ee1f2601

کولکتہ09ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں جعلی کال سنٹر چلانے کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کیا ہے جو خود کو ایمیزون کے ملازم ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کولکتہ پولیس کے محکمہ جاسوسی کی ایک ٹیم نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے نیو علی پور علاقے میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان انٹرنیٹ کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے لوگوں سے خو د کوایمیزون کا ملازم ظاہر کر کے بات چیت کرتے تھے۔ لوگوں کو بتایاجاتا تھا کہ انہوں نے تحفہ جیت لیا ہے جس کے بعد وہ لوگوں سے پیسوںکا مطالبہ کرتے تھے۔ چھاپے دوران گرفتار کئے گئے کم سے کم 22افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے اوران کے پاس کال سینٹر چلانے کیلئے کوئی مستنددستاویزات بھی نہیں تھی ۔ پولیس اس سلسلے میں تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ایک آسٹریلوی شہری بھی دھوکہ دہی کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button