مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوجیوں ںے چاڈورہ قصبے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر 30ستمبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام کے قصبے چاڈورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 53راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے چاڈورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔