مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

سرینگر08مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا بھارتی پولیس اہلکار آج سرینگر میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے ایک اعلی افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکار غلام حسن ڈار اپنی موٹر سائیکل پر جا رہاتھاکہ نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں ڈاکٹر علی جان روڈ پر آئیوا پل کے قریب ان پر گولی چلائی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اسے علاج کے لیے سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے جایا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button