مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : قابض حکام نے سرینگر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی
سرینگر 11اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنما الطاف احمد شاہ کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کے بعد آج سرینگر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔
حکام نے سرینگر کے علاقوں لال بازار، وازہ کالونی اور بچھپورہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔حکام نے ان علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا ہے تاکہ لوگوں کو شہید رہنما کی رہائش گاہ پر جانے اور ان کے جنازے میں شرکت سے روکا جا سکے۔