مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان بھارت کے ساتھ تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر یقین رکھتا ہے،قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد 02 اپریل (کے ایم ایس) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔
آرمی چیف نے اسلام آبا د میں سیکورٹی ڈائیلاگ سے خطاب میں بھارتی سپرسونک کروز میزائل کی پاکستان کی حدود میں حالیہ آمد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اعلیٰ ترین ہتھیاروں کے نظام کو چلانے کی بھارتی صلاحیت کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میزائل کی غیر متعلقہ لاچنگ کے بارے میں پاکستان کو فوری طور پر مطلع نہ کرنے کا بھارتی عمل بھی اتنا ہی تشویشناک ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری کو اس بات کا احساس ہو گا کہ اس واقعے کے نتیجے میں پاکستان میں جانوں کا ضیاع ہو سکتا تھا یا میزائل کے راستے میں اڑنے والے مسافر طیارے کو حادثہ پیش آسکتا تھا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان اور عالمی برادری کو یہ یقین دلانے کے لیے ثبوت فراہم کرے گا کہ ان کے ہتھیار محفوظ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button