مقبوضہ جموں و کشمیر

اسد الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج

بارہ بنکی، انڈیا10 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے ضلع کے دورے کے دوران اپنی تقریر میں کہاتھا کہ بھارتی انتظامیہ نے رواں سال مئی میں ایک صدی پرانی مسجد کو شہید کردیا تھا جس پر ان کے خلاف مبینہ طورپر نفرت انگیز تقریر کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ کرنے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا بھی الزام لگایاگیا ہے ۔اسد الدین اویسی نے گزشتہ روز بارہ بنکی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رام سنیہی گھاٹ میں واقع اس مسجد کا ذکر کیا تھا جسے انتظامیہ نے مئی میں منہدم کر دیا تھا۔بارہ بنکی کے ایس پی جمنا پرساد نے کہا ہے کہ اسدالدین اویسی پر جمعرات کی شب تعزیرات ہند کی دفعہ 153اے، 188، 169اور 170کے علاوہ کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے اور مقررہ شرائط پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button