بھارت

پٹیالہ میں مندر کی دیواروں پر خالصتان تحریک کے پوسٹرآویزاں

چنڈی گڑھ 15جولائی(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب میں ایک مندر کی دیواروں پر بھارت سے علیحدہ وطن کے حصول کی سکھوں کی خالصتان تحریک کے حق میں پوسٹر لگائے گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب میں پٹیالہ کے تاریخی کالی ماتا مندر کی دیواروں پر خالصتان تحریک کے حق میں پوسٹر لگائے ہیں۔اس سے قبل پنجاب میں سرکاری بسوں پر بھی خالصتان تحریک کے سرخیل جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا کے پوسٹرز آویزاں کئے گئے تھے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ مندر کے احاطے میں پنجاب پولیس ، کمانڈو اسکواڈ اور پیرا ملٹری کی سیکورٹی ہر وقت موجود ہوتی ہے۔ تاہم اس کے باوجود مندر کی دیواروں پر خالصتان تحریک کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔اس واقعے کے کچھ دیر بعد خالصتان تحریک کے لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں نے پوسٹر وں سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ پولیس نے مندر کی دیوار پر پوسٹر لگانے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button