بھارت

بھارتی حکام نے ایمنسٹی انڈیا کے سربراہ کو امریکہ کا سفر کرنے سے روک دیا

بنگلورو06 اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین آکار پٹیل نے کہاہے کہ امیگریشن حکام نے انہیں بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکہ جانے سے روک دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آکار پٹیل نے کہا کہ انہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف 2019میں درج کئے گئے ایک کیس کے سلسلے میںسینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن) سی بی آئی (کی طرف سے جاری کردہ ”لک آئوٹ سرکولر”کی بنیاد پر بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جب میں آج صبح ہوائی اڈے پر گیا تو امیگریشن حکام نے کہا کہ میں سی بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہوں۔ یہ وہ چیز تھی جو میں نہیں جانتا تھا۔ جب بھی انہوں نے مجھے بلایا میں نے خود کو سی بی آئی کے سامنے پیش کیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کوئی ایسا شخص ان کی مطلوب افراد کی فہرست میں کیوں ہونا چاہیے جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں۔ آکار پٹیل نے بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کے دائر کردہ ایک کیس کی وجہ سے حال ہی میں سورت کی ایک عدالت کے ذریعے اپنا پاسپورٹ واپس حاصل کیا تھا اور وہ بدھ کی صبح کچھ یونیورسٹیوں کی دعوت پر لیکچر دینے کے لیے امریکہ جانے والے تھے۔ سورت کی ایک عدالت نے فروری میں ایمنسٹی چیئرمین کے پاسپورٹ کو یکم مارچ سے 30مئی تک کے عرصے کے لئے جاری کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ امریکہ کا سفر کرسکیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے چیئر مین نے کہا کہ انہیںبرکلے اور نیویارک یونیورسٹی سمیت امریکہ کی کچھ یونیورسٹیوںمیں لیکچر دینا تھا۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے حکومتی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے میرا پاسپورٹ واپس کیا اور مجھے امریکہ جانے کی اجازت دی۔پٹیل نے کہاکہ میرے خلاف سی بی آئی کا کیس ایمنسٹی انڈیا کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے درج ہواتھا۔ انہوں نے کہاکہ نومبر 2020میں ہمارے دفتر پر چھاپہ ماراگیا اور یہ کیس روز ایونیو میںچیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں چل رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button