مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی عمر عبداللہ سے پوچھ گچھ

نئی دہلی07 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ سے بھارتی تحقیقاتی ادارے”انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ“(ای ڈی) نے تقریباً 12 سال قبل جے کے بینک کی طرف سے ایک عمارت کی خریداری کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ سے آج نئی دلی میں ای ڈی کے ہیڈ کوارٹر میں پوچھ گچھ کی گئی۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموںوکشمیر بنک کی طرف سے عمارت کی خریدادی کے سلسلے میں عمر عبداللہ کے خلاف کیس رواں برس کے آغاز میں درج کیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ای ڈی نے عمر عبداللہ کوآج اپنے ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کیلئے کہا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button