مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر16نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیرمیںکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ نہتے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا افسوسناک ہے اور اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن حالات میں یہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ تاریگامی نے کہا کہ نوجوانوں سمیت لوگوں کی جبری گرفتاریوں سے لے کر ان پرکالے قوانین کے تحت مقدمات کے اندارج اور اب شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے واضح ہوجاتا ہے کہ صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button