بھارت

بھارتی حکومت مجھ سے ، میرے الفاط سے خرفزدہ ہے، رعنا ایوب

پیروگیا (اٹلی) 09 اپریل (کے ایم ایس) ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی رعنا ایوب نے کہا ہے کہ انہیں اس حقیقت پر فخر ہے کہ بھارتی حکومت ان سے اور ان کے الفاظ سے خوفزدہ ہے کیونکہ کہیں نہ کہیں یہ الفاظ اس پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
رعنا ایوب نے اٹلی کے شہر پیروگیا میں انٹرنیشنل جرنلزم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس حقیقت پر فخر ہے کہ حکومت مجھ سے اور میرے الفاظ سے خوفزدہ ہے کیونکہ میرا سچ اس پر اثر انداز ہو رہا ہے جس پر میں خوش ہوں۔بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت کی سرکردہ نقاد رعنا ایوب نے اپنی حالیہ حراست اور سفری پابندی کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جب میں واپس جاو¿ں گی تو کیا ہو گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button