بھارت

کینیڈا بین الاقوامی دباؤکو خاطر میں نہ لائے،ہردیپ سنگھ کے قتل کی شفاف تحقیقات کرے: امریکا 

واشنگٹن:

کینیڈین شہری اورخالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعدامریکا نے کینیڈاکی حکومت کو بین الاقوامی دبائو ئوسے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کا کہاہے۔

کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکا بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہاہے کہ امریکا کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور وہ سنجیدگی سے اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کسی بھی قسم کے بین الاقوامی دبائوکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہر دیپ سنگھ نجارکے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ  کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ سے خطاب میں انکشاف کیاتھا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں ملوث ہے ۔اس انکشاف کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button