بی جے پی کے ”جئے شری رام“ نعرے سے نفرت جھلکتی ہے، کانگریس رہنما
نئی دلی:
انڈین نیشنل کانفرنس کے رہنما گوروگوگوئی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان کے” جئے شری رام“ کے نعرے سے غصہ اور نفرت جھلکتی ہے۔
گوگوئی نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کو چاہیے کہ وہ گاندھی کے قاقل ناتھو رام گوڈسے کی پوجا کرنے کی روایت ترک کردے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت میں اس وقت پسماندہ طبقات اور اقلیتیں ناخوش ہیں، درج فہرست ذاتوں کے خلاف جرائم بڑھتے جا رہے ہیں ۔ پسماندہ طبقات ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یونیورسٹیوں میں تعلیم اور سرکاری نوکریوں میں انہیں انکا حصہ نہیں مل رہا ہے اور ان سے معتصبانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ بی جے پی کا تکبر اسے مہنگائی اور اقلیتوں کے تئیں عدم رواداری اور تشدد کو دیکھنے سے روک رہا ہے ۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ اگر آپ دوسروں پر گولیاں چلاتے ہیںیا دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرتے ہیں تو آپ رام کے پجاری نہیں ہوسکتے۔