بھارت

اتر پردیش : دلت بہنوں کی درخت سے لٹکتی لاشیں برآمد

downloadلکھیم پور کھیری 15 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے گاﺅں تمولی پوروا میں دو دلت بہنوں کی درخت سے لٹکتی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں اور لڑکیوں کے اہلخانہ نے احتجاجی مارچ کیا اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ اہل خانہ نے گاو¿ں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نگہاساں کراسنگ پر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تین افراد نے ان کی لڑکیوں کی دن دیہاڑے اغو کیا ،ان کی عصمت دری کی اور بعد میں انہیں قتل کردیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button