بھارت

تمل ناڈو: کلکٹر نے بریانی فیسٹول میں ” بیف بربانی“ پیش کرنے پر پابندی لگا دی

چنئی14 مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع ترو پت تھو ر میں منعقد ہونے والے بریانی فیسٹول میں کلکٹر نے“ بیف بریانی “ پیش کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ مذکورہ پابندی کے بعد فیسٹول ہی منسوخ کر دیا گیا ۔
ترو پت تھو ر کی ضلعی انتظامیہ نے سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے 13سے 15جوں تک فیسٹول کا انعقاد کیا تھا جس میں 20الگ الگ طرح کی بریانی کی ڈش پیش کیے جانے کا منصوبہ تھا لیکن اس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے کیونکہ ضلعی کلکٹر نے بیف بریانی پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
دریںا ثنا ریاست کے ایس سی، ایس ٹی کمیشن نے کلکٹر کی طرف سے بیف بریانی پر عائد کی گئی پابندی کو مسلمانوں ، دلتوں اور قبائلوں کے تئیں امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے ان سے اس حوالے سے جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن نے کلکٹر کو خط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ کی تفتیش کی جانی چاہیے کیونکہ اس میں مسلمانوں کے خلاف امتیاز نظر آتا ہے جبکہ ضلع کے علاقے ایمبور(فیسٹول والا مقام) میں انکی آبادی دو لاکھ سے زائد ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button