مقبوضہ جموں و کشمیر

انڈین جرنلسٹس یونین کی کشمیری صحافیوں کوہراساں کرنے کی مذمت

نئی دلی11ستمبر(کے ایم ایس)
انڈین جرنلسٹس  یونین (آئی جے یو) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں چار صحافیوں کی رہائش گاہوں کی تلاشی لینے اور تھانے میں ان سے پوچھ گچھ کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ’آئی جے یو‘ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ وادی کشمیر میں میڈیا کو دھمکانے کے ساتھ ساتھ سائٹس کو بلاک کرنا بھی بند ہونا چاہیے تاکہ صحافی خوف کے بغیر اپنا کام کر سکیں۔ پولیس نے ٹی آر ٹی ورلڈ کے صحافی میر ہلال ، فری لانس صحافی ایم ڈی شاہ عباس ، دی ٹریبیون کے صحافی اظہر قادری اور دی نیریٹر کے سابق یڈیٹر انچیف اشوکت موٹا کو بدھ اور جمعرات کو سرینگر کے کوٹھی باغ میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا جبکہ سرینگر میں ان کے گھروں کی تلاشی لی گئی اور ان کے سیل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے۔
آئی جے یو کے صدر Geetartha Pathak اور سیکریٹری جنرل Sabina Inderjit نے کہا کہ تھانوں میں صحافیوں سے پوچھ گچھ معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے وادی کشمیر میں صحافیوں کی تنظیموں پر زور دیا کہ و ہ پریس کی آزادی کے مسائل کو فوری طور پر پریس کونسل آف انڈیا کے ساتھ اٹھائیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button