مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں حبہ کدل کے علاقے زیندر محلہ کے مکینوں نے محکمہ آب کے خلاف گزشتہ چار ماہ سے پانی کی مناسب فراہمی میں ناکامی پر احتجاج کیا۔ علاقے سینکڑوں خواتین نے مرکزی سڑک بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ تقریباً چار ماہ ہو گئے ہیں کہ اس علاقے میں پانی کی مناسب فراہمی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی طرف سے ہمیں متعدد بار یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں لیکن اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا گیا۔کپواڑہ قصبے میں نئے بس اسٹینڈ کے قریب ریگی پورہ میں سڑک کے لمبے حصے کی مرمت میں ناکامی پر دکانداروں نے حکام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والے دکانداروں کا کہنا تھا کہ سڑک کی مرمت کے لیے متعدد بار متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کے بعد بھی اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھا گیا۔ ل
سانبہ کے گاو¿ں دھورا میں ٹپروں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے مالکان نے رائیلٹی کی مددسے زائد وصولی پر علاقے کے مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button