مقبوضہ جموں و کشمیر

واشنگٹن:سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی تقریب

واشنگٹن 11ستمبر(کے ایم ایس)
بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے خدمات اور قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے واشنگٹن میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریفرنس میں پاکستانی ، کشمیری اور مشرق وسطیٰ کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر امریکی مسلمانوں اور امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر پر اپنا ذہن بدل رہا ہے جو کہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔مقررین نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے سے جموں و کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی اور انہوں نے اپنی پوری زندگی اس مقدس مقصد کے لیے کام کرتے ہوئے گزاری۔ انہوں نے بزرگ رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے بہادری اور عزم وہمت سے کشمیریوں کی قیادت کی اور بھارتی مظالم کا مقابلہ کیا۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سید علی گیلانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی اور مظلوم کشمیریوں کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button