مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور : طالبات کا بی جے پی رہنماﺅں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مظاہرہ
سری نگر، 18 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبے سوپور میں طالبات نے بھارتی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماو¿ں ناپور شرما اور نوین جندال کے گستاخانہ بیانات کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کرنے والی طالبات نے اسلام کے حق میں نعرے لگائے۔ انہوں نے پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کے لئے بی جے پی قائدین کی مذمت کی اور انکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔