مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

 

download (3)سرینگر08 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے بارہمولہ اور جموں کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی کے نو پنچایت حلقوں کے سرپنچوں اور پنچوں نے چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) کے خلاف ترقیاتی کاموں میں ناکامی پر احتجاج کیا ۔مظاہرین نے سرینگر مظفرآباد روڈ کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ا±ڑی کے نزدیک تقریباً دو گھنٹے تک بند رکھا اور انظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔
دریں اثنا جموں خطے کے کھوڑ، پلاں والا اوردیگر علاقوں کے لوگوں نے محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے پریس کلب جموںکے باہر جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button