مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے احکامات واپس لے، تاجروں کی اپیل

سرینگر17اپریل ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں”کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن “نے انتظامیہ کی طرف سے شہر کی تمام دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بارے میں جاری کیے گئے حالیہ احکامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر کمزور معاشی حالات کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیڈریشن کے صدر شاہد حسین میر اور سرپرست محمد صادق بقال نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تاجروں کی کمزور مالی حالت کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے اپنے احکامات واپس لے۔انہوں نے کہا دکاندار کیمروں کا بیس سے تیس ہزار کا خرچہ برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ تاجررہنماﺅںنے مزید کہا کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کاروباری برادری کو پہلے ہی سخت نقصان کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button