جموں

جموں:احتجاج کرنے والے کارکنوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد ،متعدد گرفتار

jammuجموں19اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع جموں میں احتجاج کرنے والے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکمے کے کارکنوں کو وحشیانہ تعدد کا نشانہ بنایااور درجنوں کو درجنوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں بی سی روڈ کے قریب پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے نتیجے میں محکمے کے متعدد کارکن زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں کو پولیس نے گرفتار بھی کر لیا ۔جموں کے بی سی روڈ پر واقع پی ایچ ای کمپلیکس میں چیف انجینئر کے دفتر کے باہر پی ایچ ای/ جل شکتی محکمے کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین اپنی تنخواہوں کی ادائیگی ، اپنی ملازمتوں کی مستقلی اورکم سے کم اجرت کے ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بعد ازاں پی ایچ ای ایمپلائز یونائیٹڈ فرنٹ کے سینئر لیڈر نودیپ سنگھ، ہوشیار سنگھ، موہن لال اور راجندر سنگھ کی قیادت میں کارکنوں نے بڑی ریلی کی شکل میں سول سکریٹریٹ کی طرف مارچ کیا۔ تاہم جیسے ہی وہ اندرا چوک کے قریب پہنچے تو پولیس نے ان پرشدید لاٹھی چارج کیا، جس سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔پولیس نے کم سے کم تین درجن احتجاجی کارکنوں کو گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گاندھی نگر منتقل کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button