جموں

بی جے پی کی قیادت ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ڈرامے بازی کررہی ہے: رمن بھلہ

جموں25 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے صدر رمن بھلہ نے مذموم منصوبے کے تحت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے رائے عامہ کو اپنے حق میں کرانے کے لیے اس ڈرامے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیاہے۔
رمن بھلہ نے جموں کے علاقے رائے پوردومانہ میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اشتہاری مہم، دبائو کی حکمت عملی، منافقت اور بی جے پی کی تیزی سے گرتی ہوئی ساکھ کو بچانی کی کوشش ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اپنے سیاسی نظریے کو پھیلانے کے لیے سرکاری خزانے کی قیمت پر پی ایم مودی کے دورے کا انتظام کیاہے۔انہوں نے بی جے پی کی قیادت پر ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ڈرامے بازی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اب اس طرح کی دھوکے بازی سے بہکایا نہیں جا سکتا۔ وہ اچھی طرح سمجھ رہے ہیں کہ بی جے پی بھارت بھر میں انتخابی کامیابی کے لئے جموں و کشمیر کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں عوام بنیادی سہولیات سے محرومی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اوران کی پکار سننے والاکوئی نہیں ہے۔کانگریس رہنمانے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی اور اسمبلی انتخابات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے فرقہ پرست اور بنیاد پرست طاقتوں کی طرف سے امن اور ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرنے اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوششوں کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا اور نوجوانوں کے لیے روزگار پیکج کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button