جموں

جموں میں ڈیلی ویجرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں 60ہزارسے زائد ڈیلی ویجرز نے اپنی ملازمتوں کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمپلائز یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے احتجاجی مظاہرین نے عمر عبداللہ کی سربراہی میں آنے والی نئی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ انہیں ریگولرکرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔ ایمپلائز یونائیٹڈ فرنٹ کے ایک سینئر رکن ہوشیار سنگھ نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو احتجاج دوبارہ شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے معمولی تنخواہوں پر 30سال تک گزارہ کیا اور اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔مظاہرین نے نئی دہلی کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود ان کے مطالبات کو نظرانداز کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button