مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورے پر مکمل ہڑتال کی کال

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کیخلاف مقدمات چلانے کا سلسلہ بند کرے،کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس

سرینگر 20 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 24 اپریل کو مقبوضہ علاقے کے دورے پر مکمل ہڑتال کریں تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے نا جائز قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بندچیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنماﺅں شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار نے دی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے جیلوں سے اپنے پیغامات میں نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے مجوزہ دورے کو کشمیری عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیر میں جبر واستبداد کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماو¿ں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35۔اے کا خاتمہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ادھر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں اور سوشل میڈیا پروائرل پوسٹروں کے ذریعے بھی کشمیریوں سے مودی کے دورے پر مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔
بھارتی حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آج بارہمولہ، ادھم پور اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
صحافیوں کے حقوق کے بارے میں نیویارک میں قائم تنظیم” کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس “نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے ہاتھوں کشمیری صحافیوں پر ظلم و ستم کی پر زور مذمت کی ہے۔ تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں نئی دہلی سے کہا کہ وہ سری نگر میں قائم نیوز پورٹل ‘دی کشمیر والا’ کے عملے اور اسکے ساتھ منسلک افراد کے خلاف قانونی کارروائی بند کرے۔
یاد رہے کہ کہ ویب پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ کو حراست میں لینے کے بعد قابض حکام نے نومبر 2011 میں لکھے گئے مضمون کے سلسلے میں پورٹل کے ایک سابق معاون عبدالاعلیٰ فاضلی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button